آنیوالی فلموں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، منیشا ءلامبا

آنیوالی فلموں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، منیشا ءلامبا
آنیوالی فلموں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، منیشا ءلامبا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ منیشاءلامبا نے کہا ہے کہ میں ا س وقت دو فلموں میں اہم کردار ادا کررہی ہوں اور ان فلموں میں میرے کردار بہت پاور فل ہیں انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے جب شوبز کی دنیا میںقدم رکھا تھا تو اس وقت ہی تہیہ کیا تھا کہ میںصرف اس فلم کو سائن کروں گی جس میں میرا کردار بہت پاور فل ہوگا اور اب تک میں نے جس فلم کو بھی سائن کیا ہے اس میں میرا کرداراچھا رہا اور شائقین نے اس کو پسند بھی کیا منیشاءنے کہا کہ میں محنت پر یقین رکھتی ہوں اور اسی بدولت کامیابی بھی ملتی ہے انہوں نے کہا کہ میری آنے والی فلموں کو شائقین بہت پسند کریں گے اور ان فلموں کے ریلیز ہونے کے بعد ہی اب میں کوئی اور فلم سائن کروں گی اور مجھے اپنی ان دونوں فلموں کے ریلیز ہونے کاشدت سے انتظار ہے۔

مزید :

کلچر -