وینیٹی فیئر میگزین ‘بہترین لباس میں اداکارہ کیٹ بلینچٹ سرفہرست

وینیٹی فیئر میگزین ‘بہترین لباس میں اداکارہ کیٹ بلینچٹ سرفہرست
وینیٹی فیئر میگزین ‘بہترین لباس میں اداکارہ کیٹ بلینچٹ سرفہرست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک( نیٹ نیوز) امریکا میں وینیٹی فیئر میگزین نے بہترین لباس پہننے والے ہالی ووڈ اسٹارز کی فہرست شائع کردی۔ اداکارہ کیٹ بلینچٹ سرفہرست رہیں۔وینیٹی فیئر میگزین کی جانب سے جاری فہرست میں یوں تو کئی ہالی ووڈ اداکاراﺅں نے نام شامل ہیں، مگر ادکارہ کیٹ بلینچٹ کا آسکر ایوارڈ کی تقریب میں پہنا جانے والا گاﺅن بازی لے گیا،بہترین لباس کی اس فہرست میں اداکارہ کیٹ بلینچیٹ پہلے نمبر پر رہیں۔آسکرایوارڈ یافتہ لوپیتا نیانگ دوسرے جبکہ مشہور موسیقار فیرل ولیمز بہترین لباس پہننے والوں میں تیسرے نمبر پر رہے،ہیری پورٹر میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایما واٹسن بھی اسٹائل اینڈ بیوٹی کی فہرست میں اپنا نام درج کروانے میں کامیاب ہوگئیں۔

مزید :

کلچر -