رنبیر اور کترینہ نے باندرا میں 20 کروڑ روپے کا گھر خرید لیا

رنبیر اور کترینہ نے باندرا میں 20 کروڑ روپے کا گھر خرید لیا
 رنبیر اور کترینہ نے باندرا میں 20 کروڑ روپے کا گھر خرید لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی( نیٹ نیوز) کترینہ کیف اور رنبیر کپور چاہتے تھے کہ وہ علاقہ باندرا میں اپنے لیے کوئی گھر خرید لیں۔ اگر ذرائع پر یقین کر لیا جائے تو ان کی یہ تلاش اب پوری ہوگئی ہے اور اس نئے جوڑے نے حال ہی میں ہل روڈ پر ایک ڈیوپلیکس فلیٹ کو چنا ہے جس کی قیمت 20 کروڑ بتائی جاتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کو جگہ سے متعلق فیصلہ کرنے میں کافی دقت پیش آئی مگر اب وہ ایک ڈیوپلیکس پر اپنی پسند پر متفق ہوگئے ہیں۔ یہ بھی سننے میں آ رہا ہے کہ دونوں جلد ہی اس فلیٹ میں منتقل ہونے کے منصوبے بنا رہے ہیں۔ دونوں کے بہت ہی قریبی ایک ذرائع نے بتایا کہ ان کی عمارت میں یہ جگہ چوتھے، پانچویں یا چھٹے فلور پر ہوگی۔ کترینہ اور رنبیر نے پہلی ہی نظر میں اس جگہ کو پسند کر لیا تھا دونوں ان دنوں اپنی اپنی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم دونوں جلد ہی اس فلیٹ میں منتقل ہونے کی تمام ضروریات جلد پوری کرلیں گے ۔

مزید :

کلچر -