عید ملن پارٹی میں ایم ڈی پی ٹی وی محمد مالک کو خراج تحسین

عید ملن پارٹی میں ایم ڈی پی ٹی وی محمد مالک کو خراج تحسین
عید ملن پارٹی میں ایم ڈی پی ٹی وی محمد مالک کو خراج تحسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( کلچرل رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز میں پی ٹی وی اتحاد یونین کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پی ٹی وی اتحاد یونین کے سرپرست اعلی جہانگیر خان نے کیا جبکہ اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جہانگیر خان نے کہا کہ قومی ادارے نے ایک مرتبہ دوبارہ رمضان اور عید کے موقع پر بہترین پروگرامز پیش کرکے شائقین کے دل جیت لئے اس کا میابی کا سہرا ایم ڈی پی ٹی وی محمد مالک کے سر جاتا ہے جنہوں نے ان پروگرامز میں خصوصی توجہ دی اور ان کی بدولت یہ کامیابی سے ہمکنار ہوئے وہ جس طرح کام کرہے ہیں وہ قابل تعریف ہے اور ادارہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جہانگیر خان نے مزید کہا کہ عیدملن پارٹی کا مقصد رمضان ٹرانسمیشن، عید شو اور چاند شو کے لئے جس طرح محنت کی گئی ہے اس خوشی میں منعقد کی گئی ہے تاکہ ان کی اس طرح بھرپور حوصلہ افزائی ہو اور وہ مستقبل میں اسی طرح مزید محنت سے کام کریں۔

مزید :

کلچر -