پاکستانی فلم ”وار“کا ٹی وی پریمئر 14 اگست کو ہو گا

پاکستانی فلم ”وار“کا ٹی وی پریمئر 14 اگست کو ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی)پاکستانی فلم ڈائریکٹر بلال لاشاری کی ایکشن تھرلر 'وار' کا ورلڈ ٹی وی پریمئر یوم آزادی کے موقع پر کیا جائے گا۔اے آر وائی ڈیجیٹل کی ایک فیس بک پوسٹ کے مطابق، وار چودہ اگست کو رات آٹھ بجے پیش کی جائے گی۔لاشاری کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ فلم کو تھیٹر پر نہیں دیکھ سکے تھے اور وہ اسے ٹی وی پر دیکھنے کے منتظر تھے۔لاشاری نے بتایا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ بلاآخر وہ اس فلم کو خواہش مند لوگوں کو دکھا سکیں گے۔خیال رہے کہ وار 230 ملین روپے آمدنی کے ساتھ پاکستان کی سب سے کامیاب فلم رہی۔فلم کو دنیا کے 35 ملکوں میں ایک ساتھ نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ وار نے غیر ملکی مارکیٹ میں 150 ملین روپے کمائے۔

مزید :

کلچر -