وکٹوریا بیکھم 600قیمتی اشیاء امدادی مہم کی نظر کریں گی

وکٹوریا بیکھم 600قیمتی اشیاء امدادی مہم کی نظر کریں گی
وکٹوریا بیکھم 600قیمتی اشیاء امدادی مہم کی نظر کریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن( نیٹ نیوز) گائیگی سے ڈیزائنگ کی طرف رخ کرنے والی وکٹوریا بیکھم اپنی چھ سو سے زائد اشیاء ایچ آئی وی بیداری مہم میں امداد کے طور پر دینے کے لیے فروخت کریں گی۔اپنے ٹوئیٹرپیغام میں انھوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ اپنی چیزوں کو ایچ آئی وی کی مہم کی نظر کرنے کے لیے پرچوش ہیں۔ چالیس سالہ فیشن ڈیزائینر نے بتایا کہ وہ جنوبی افریقہ کے دورہ پر گئی جہاں ان کی ملاقات متھ بیسیر سے ہوئی اور اس کے بعد میں اس مہم کا حصہ بنی جس کے ذریعے ماں سے بچے میں ایچ آئی وی کی ٹرانسمیشن کو ختم کیا جاسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس دورے کے بعد میں نے ارادہ کیا کہ میں بھی اس کا حصہ بنوں گی اور ان کی مدد کروں گی۔

مزید :

کلچر -