آزادی مارچ حکومت کو5کروڑ 40میں پڑے گا

آزادی مارچ حکومت کو5کروڑ 40میں پڑے گا
 آزادی مارچ حکومت کو5کروڑ 40میں پڑے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا د ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزارت داخلہ نے تحریک انصا ف کے آزادی مارچ کےلئے اسلام آباد پولیس کو 5 کروڑ 40 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کردی ہے ، یہ رقم اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کو بندکرنے کےلئے کرائے پر کنٹینرز حاصل کرنے ، پولیس کے کھانے ، ٹرانسپورٹ ، آنسو گیس کے شیل اور دیگر ساز و سامان کی خریداری کےلئے استعمال ہوگی ،۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے موقع پر اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے کےلئے مجموعی طور پر 12 ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، آزادی مارچ کے دوران اسلام آباد پولیس کی معاونت کےلئے پنجاب سے 4 ہزار جبکہ آزاد کشمیر سے 1 ہزار پولیس اہلکار (آج) ہفتہ کو اسلام آباد پہنچ جائیں گے ۔ اسلام آباد کو سیل کرنے کےلئے کنٹینر لگائے جائیں گے ، پولیس کے کھانے ،ٹرانسپورٹ ، آنسو گیس کے شیل اور دیگر ساز و سامان سمیت کنٹینرز کی تنصیب پر آنے والے اخراجات کےلئے وزارت داخلہ نے 5 کروڑ 40 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ بھی جاری کردی ۔