وفاقی اور صوبائی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

وفاقی اور صوبائی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
وفاقی اور صوبائی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

    اسلام آباد، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی اور وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں برسنے والے بادلوں سے گرمی کا زور ختم ہوگیا ، بادلوں کی آنکھ مچولی اور کچھ علاقوں میں بوندا باندی کے بعد پارہ گر گیا۔کالی گھٹاﺅں اور ٹھنڈی ہواﺅں نے شہر اقتدار میں موسم حسین بنا دیا اور آسمان سے برستی بوندوں میں نہا کر قدرتی نظارے بھی نکھر گئے جبکہ جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی بادل جم کر برسے ,ادھر سیالکوٹ ، پسرور، صفدر آباد ، کالا باغ اور بھمبر میں بھی رم جھم نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ ، سرگودھا ، فیصل آباد اور بالائی خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں بھی رم جھم کا امکان ہے جبکہ ملتان میں موسم خشک رہے گا۔

مزید :

ماحولیات -