ایف سی کالج کے ڈاکٹر چارلس فارمین کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

ایف سی کالج کے ڈاکٹر چارلس فارمین کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)فارمین کرسچن کالج کے ڈاکٹر جیمز اے ٹیبی اور فارمنائٹ مسٹر اختر حفیظ رندھاوا نے ٹیکسالی گیٹ کے قریب عیسائیوں کے قبرستان میں ڈاکٹر چارلس کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ ڈاکٹر فارمین نے 150سال پہلے ایف سی کالج کی بنیاد رکھی اور اس سلسلہ میں ایڈوانسمنٹ آفس کی طرف سے ایف سی کالج کی سالگرہ کے موقع پر منظم کی گئی تقریب دیگر تقریبات میں سے ایک تھی۔ اس موقع پر ایف سی کالج کے ریکٹر کی مسز بیتھ ٹیبی نے ڈاکٹر فارمین کی بیوی مسز مارگریٹ فارمین کی قبر پر بھی پھول چڑھائے ۔ ایف سی کالج کے سینئر ایلومینائی ، فیکلٹی اور سٹاف اس موقع پر موجود تھے ۔ ایف سی کالج کے پادری ریو بابر رانا نے ڈاکٹر فارمین کی زندگی اور ان کی خدمات کے لئے دعائیہ کلمات پیش کئے ۔