پی یو کی وحدت اور مولانا شوکت علی روڈ کو ملانے کےلئے سڑک کی منظوری

پی یو کی وحدت اور مولانا شوکت علی روڈ کو ملانے کےلئے سڑک کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے وحدت روڈ اور مولانا شوکت علی روڈ جناح ہسپتال کو ملانے کے لئے یونیورسٹی کی زمین پر سڑک کے قیام کے لئے منظوری دے دی ہے ۔ سینڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدارت وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینڈیکیٹ نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو یونیورسٹی کی زمین پر تقریباََ پونے دو کلومیٹر طویل سڑک تعمیرکرنے کی اجازت دے دی ۔ منصوبے کے مطابق ایل ڈی اے دو رویہ سڑک کے ساتھ ساتھ سروس روڈ بھی تعمیر کرے گی جبکہ سڑک کے دونوں اطراف کمرشلائزیشن پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ سڑک کی تعمیر سے موڑ بھیکے وال، کیمپس پل اور منسلکہ سڑکوں پر ٹریفک کے دباو¾ کو کم کرنے میں اہم مدد ملے گی۔


 اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ منظور کو اگلے احکامات تک کالج کا پرنسپل تعینات کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ سابق پرنسپل ڈاکٹر ملیحہ اعظمی آغاکے خلاف سنگین الزامات کے کیس کو ڈیفر کر دیا گیا جبکہ چربہ سازی کیس میں ڈاکٹر زید محمود کے معاملے کو بھی ڈیفر کر دیا گیا۔ اجلاس میں سلیکشن بورڈ کی کارروائی کی بھی منظوری دے دی گئی۔