پرائیویٹ سکول11اگست کو کھولے جائیں گے،پروگریسو سکولز

پرائیویٹ سکول11اگست کو کھولے جائیں گے،پروگریسو سکولز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جشن آزادی پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تمام پرائیویٹ سکولز 14 اگست کی بجائے 11 اگست کو کھولے جائیں گے اجلاس کی صدارت مزمل اقبال صدیقی نے کی۔ جبکہ جنرل سیکرٹری شیخ ارشد کے علاوہ اجمل اشفاق، صادق صدیقی، ڈاکٹر محمد اشرف، حاجی منیر، امتیاز شاہین، میاں اسحاق، رضوان یوسف، محمد صفدر ملک اشفاق و دیگر بھی شریک تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ تمام پرائیویٹ سکولز میں یوم آزادی منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مختلف پرگرامز کئے جائیں گے۔ پرچم کشائی کی جائے گی جشم آزادی کی اہمیتک و اجاگر کیا جائے گا۔ طلبہ و طالبات میں تقریری مقابلے کرائیں جائیں گے اور انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ مزمل اقبال صدیقی اور جنرل سیکٹری شیخ ارشد نے بتایا کہ جشن آزادی کی تقریبات میں پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اہم کردار ادا کرے گی۔