14اگست کرپٹ حکمرانوں سے نجات کا دن ہوگا،سہیل چیمہ

14اگست کرپٹ حکمرانوں سے نجات کا دن ہوگا،سہیل چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر ) مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کا ایک اہم اجلاس مسلم لیگ ہاﺅس لاہور میں زیر صدارت مرکزی صدر پنجاب سہیل چیمہ منعقد ہوا،اجلاس میں پنجاب بھر سے عہدیداروں نے شرکت کی،جس میں خصوصی طور پر پنجاب کے جنرل سیکرٹری نور صمند بھٹی،چوہدری بلال،عباس علی اور چوہدری اشفاق و دیگر ضلعی صدور شامل ہیں ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل چیمہ نے کہا ہے کہ MSFڈاکٹر طاہرا لقادری کے انقلاب مارچ میں بھر پور شرکت کریں گے، 12اگست کو پنجاب بھر سے ہزاروں کارکن لاہور پہنچے گے اور انقلاب مارچ میں شامل ہو کر اسلام آباد میں انقلاب مارچ میں شرکت کرینگے۔14اگست کرپٹ حکمرانوں سے نجات کا دن ہوگا۔