نوجوان آزادی مارچ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے،امجدخالق

نوجوان آزادی مارچ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے،امجدخالق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما محمدامجد خالق نے کہا ہے کہ اب حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں اور وہ بدحواس ہو کر فوج کے پیچھے چھپ رہے ہیں لیکن حکمران یاد رکھیں کہ ان کی نااہلیوں کو کہیں بھی پناہ نہیں ملے گی آزادی مارچ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے نوجوان بھر پور کردار ادا کریں گے اور وہ پاکستان تحریکِ انصاف کا ہر اول دستہ ثابت ہوں گے نوجوانون کی اکثریت آج ملک و قوم اور پاکستان تحریکِ انصاف کے ساتھ ہے اور تمام یوتھ چیئر مین عمران خان کی قیادت میں متفق ہے کہ عمران خان ہی ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتا ہے شریف برادران ملک کو بھی اتفاق انڈسٹری کی طرح چلا رہے ہیں اور اپنے انتخابی دعوں کے برعکس عدام دشمن پالیسیوں پر گامزن، ملک میں جرائم بڑھ رہے ہیں، بے روزگاری کا عفریت قابو سے باہر ہو چکا ہے۔

مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ،بجلی، گیس اور توانائی کے دیگر ذرائع کا شاٹ فال اور زیادہ ہو گیا ہے ۔یہی وہ حالات ہیں جن سے ملک کا نوجوان مسلم لیگ( ن) سے مایوس ہو چکا ہے محمد امجد خالق نے کہا کہ 14اگست کا دن انشاء اللہ ملک میں حقیقی جمہوریت کا پیش خیمہ ثابت ہوگا