کارکنان کو خوف زدہ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے ، انوار الحق چودھری

کارکنان کو خوف زدہ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے ، انوار الحق چودھری
کارکنان کو خوف زدہ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے ، انوار الحق چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)کارکنان کو خوف زدہ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے ،موٹر سائیکل پکڑنا ، سی این جی اور پٹرول بند کرنا اوچھے ہتھکنڈے ہیں،عمران خان 14اگست سے پہلے میدان مار چکے ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف لاہور کے رہنمااور یو سی مصطفی ٹاوُن کے صدر انوار الحق چودھری نے ٹھوکر نیاز بیگ پر آزادی مارچ کے لیے لگائے گئے کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کہا،انوار الحق چودھری نے کہا میاں برادران کے پاوُں اُکھڑ چکے ہیں کارکنان کو ڈرانے دھمکانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔

عمران خان پوری پاکستانی قوم کی واحد امید ہے،14اگست قوم کے لیے خوشیاں اور حکمرانوں سے نجات کی خوشخبری لے کر آئے ہیں کارکنان جاگتے رہیں اور تیاریاں جاری رکھیں۔