موجودہ حالات میں ملک کسی احتجاجی تحریک کامتحمل نہیں ہوسکتا:مفتی قیصر شہزاد

موجودہ حالات میں ملک کسی احتجاجی تحریک کامتحمل نہیں ہوسکتا:مفتی قیصر شہزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ۔ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ممتاز رہنما مفتی قیصر شہزادنعیمی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک کسی احتجاجی تحریک کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ یوم آزادی کو احتجاج کی نظر کرنے والے عناصرملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں،قوم پاکستان دشمنوں کوشکست سے دوچار نے کرنے کےلئے جشن آزاد ی پرقومی وحدت کامظاہرے کرئے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت وطن عزیز کوخود کفیل بنانے کےلئے سچائی ،امانت ،قومی آہنگی اوراتحادویگانگت کےساتھ تمام وسائل کوبروئے کار لارہی ہے۔ ان خیالات کااظہا ر انہوں نے گڑھی شاہو میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کو وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو ناہوگا۔ قومی وملی اتحادوقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔وطن عزیرتاریخ کے نازک دورسے گزررہا ہے۔موجودہ حالات میں ملک کسی احتجاجی تحریک کامتحمل نہیں ہوسکتا۔آزادی کے تسلسل اوربرقرار رکھنے کےلئے معاشرے کے ہرفرد کوکردارااد ا کرنا ہوگا۔تقریب سے سینئرلیگی رہنماملک خالد ،فیاض ورک ،افضال ڈی،افتخاربٹ،حاجی عمران حسین نعیمی،چودھری ارشد،عاطف عالم ،سیدمدثر شاہ ودیگر نے بھی اظہارخیال کیا۔