پی پی سیاسی جماعتوں سے ملکرجمہوریت بچانے کی کوشش کر رہی ہے، زاہد ذوالفقار

پی پی سیاسی جماعتوں سے ملکرجمہوریت بچانے کی کوشش کر رہی ہے، زاہد ذوالفقار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر زاہد ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکرجمہوریت کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے ، پیپلزپارٹی کی کوشش ہے کہ موجودہ مسائل اور سیاسی بحران کاحل پارلیمنٹ میں بیٹھ کر نکالا جائے، پیپلزپارٹی حکومت کو درمیانی راستہ نکالنے کا مشورہے دیتی ہے تاکہ ملک میں انارکی نہ پھیلے۔ پیپلزپارٹی نے اپنے پانچ سالہ حکومتی دور میں صدر کے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو دے دیے، یہ کارنامہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی دفعہ آصف علی زرداری نے صدر بن کر کیا تھا۔پیپلزپارٹی نے اپنے سیاسی دور حکومت میں کبھی بھی انتقامی سیاست نہیں کی،پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں اپنے خلاف ہونے والے کسی بھی احتجاج کو کبھی بھی کنٹینر اور راستے روک کر نہیں روکااور احتجاج کرنے والوں کی آواز کونہیں دبایا۔



یپلزپارٹی نے اپنے خلاف ہونے والے جلسے جلوسوں کوہمیشہ پرامن جمہورے طریقے سے روکا ہے کیونکہ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کے پاکستان میں ہر مشکل مسئلے کا حل جمہوری راستہ میں سے ہی نکالنا ہے، کیونکہ عوام کی آواز دبانے سے مسائل ختم ہونے کی بجائے بڑھتے ہیں جو کہ ملک عوام اور سیاستدانوں کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے ، موجودہ حالات میں آصف علی زرداری اہم کردار ادا کریں گے۔


پیپلزپارٹی جمہوری راستہ پر یقین رکھتی ہے ، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء کے لئے جنگ لڑی ہے، اب بھی عوام کے حقوق کی ترجمانی کرے گی۔اپوزیشن کے جو بھی مطالبات ہیں موجودہ حکومت کو مذاکرات سے حل کرنے چاہئے اقتدار کی ہوس میں اپوزیشن کو دبانے سے جمہوریت کو نقصان بھی ہو سکتا ہے، اگر اس موجودہ سیاسی بحران میں سیاسی قوتیں متحد نہ ہوئیں تو تیسرے فریق کو فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔پیپلزپارٹی ملک میں دھاندلی سے پاک الیکشن چاہتی ہے، الیکشن کمیشن ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کروانے کے لئے حکمت عملی تیار کرے،تاکہ ملک گولی اور لاٹھی کی سیاست سے بچ سکے، پیپلزپارٹی کے کارکن ملک میں کبھی بھی آمریت کو تسلیم نہیں کریں گے، اس لئے موجودہ حالات میں آصف علی زرداری یہی کوشش کررہے ہیں کہ ملک کے سیاستدانوں کو اکٹھا کر کے کوئی حل نکالا جائے۔