بچی بازیاب ،درخواست گزار ماں کے حوالے کر دیا گیا

بچی بازیاب ،درخواست گزار ماں کے حوالے کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے سابق شوہر سے بچی کو بازیاب کرواکردرخواست گزار ماں کے ساتھ بجھواتے ہوئے حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ۔درخواست گزاار غازی روڈ کی رہائشی مہرین بی بی نے عدالت میں دائرحبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ اسکی بیٹی (ص)کو اس کے سابق شوہر نے زبردستی گھر سے اٹھا کراپنے پاس محبوس کر رکھا ہے فاضل عدالت نے استدعا ہے کہ اسکی بیٹی کو بازیاب کروانے کا حکم دیا جائے ۔عدالتی حکم پر متعلقہ ایس ایچ او نے بچی کو برآمد کروا کرعدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں پر عدالت نے بچی ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔