سب انسپکٹر کے خلاف سیشن عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

سب انسپکٹر کے خلاف سیشن عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ّلاہور(نامہ نگار)برادرنسبتی کو گرفتار نہ کروانے پر جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں ملنے پر بہنوئی نے تھانہ لٹن روڈ کے سب انسپکٹر کے خلاف سیشن عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی ۔ایڈیشنل سیشن جج مہتاب شاہ نے 11اگست کو ایس ایچ او تھانہ لٹن روڈ سے جواب طلب کرلیا ہے ۔ فاضل عدالت میں بلاج گنج کے رہائشی درخواست گزار احمد شاہ خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ سائل نے18سال قبل لڑکی (ر) کے ساتھ اس کے گھر والوں کی مرضی کے بغیر پسند کی شادی کی تھی تاہم اس رشتہ سے اس کے گھر والے خوش نہ تھے جبکہ اب جب اسکا برادنسبتی عبدالشریف بڑا ہوگیا ہے تواس نے سائل کو اسکی بہن کے ساتھ پسند کی شادی کرنے پردل میں رنجش رکھی ہوئی تھی اور اسی وجہ سے اب وہ بدلا لینے کی غرض سے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہاتھا جس پرسائل نے اس کے خلاف 20اپریل کو تھانہ لٹن روڈ میں درخواست دی جس پر پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھالیکن اب تھانہ لٹن روڈ کا سب انسپکٹر آصف ذوالفقار سائل کے برادرنسبتی کو گرفتار کروانے کے لئے دباﺅ ڈال رہا ہے



 جبکہ سائل پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ اس کا برادرنسبتی اسے پسند کی شادی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن اس کے باوجود مذکورہ سب انسپکٹر اس کی گرفتاری کروانے کے لئے بضد ہے ۔

اور نہ کروانے پر سائل کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دینے پراترآیا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ سب انسپکٹر کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے جس پرفاضل عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ ایس ایچ او سے جواب طلب کرلیا ہے۔