پولیس کی جانب سے پیش نہ ہونے کے کیس کی سماعت ،سی سی پی اوپر اظہار برہمی

پولیس کی جانب سے پیش نہ ہونے کے کیس کی سماعت ،سی سی پی اوپر اظہار برہمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے عدالتوں میں دائر درخواستوں سمیت دیگر عدالتی نوٹسز کے باوجود پولیس کی جانب سے پیش نہ ہونے کے کیس کی سماعت کے دوران سی سی پی او لاہور سے برہمی کا اظہار کیاجبکہ سی سی پی او لاہور نے عدالت میں داخل کروائے گئے جواب میں موقف اختیار کیاکہ ملک میں عوامی تحریک کی جانب سے انقلاب مارچ اور پی ٹی آئی کی جانب سے آزادی مارچ سمیت دیگر سیکیورٹی کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری ڈیوٹیوں پر تعینات ہے جس کی وجہ سے پولیس اہلکار عدالت میں بروقت پیش نہیں پارہے ہیں ۔


فاضل عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی ہے۔