ماڈل ٹاﺅن میں آج صبح سے 24 گھنٹوں کیلئے موبائل سروس بند رہے گی

ماڈل ٹاﺅن میں آج صبح سے 24 گھنٹوں کیلئے موبائل سروس بند رہے گی
ماڈل ٹاﺅن میں آج صبح سے 24 گھنٹوں کیلئے موبائل سروس بند رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور میں آج صبح سے 24 گھنٹوں کیلئے موبائل سروس بند رہے گی، موبائل فون سروس ماڈل ٹاﺅن کے علاقوں میں بند رکھی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت (ن) لیگ کے رہنماﺅں کے اجلاس میں یوم شہدا کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، اس موقع پر منہاج القران کے اطراف کے گراﺅنڈز خالی کرانے اور لاہور میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے ذرائع نے اس حوالے سے بات کرنے پر بتایا ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے فی الحال کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، موبائل سروس فراہم کرنیوالی کمپنیاں کسی بھی ممکنہ بندش کیلئے تیار ہوتی ہیں اور بجلی کے بٹن کی طرح سیکنڈوں میں مطلوبہ علاقوں کی سروس بند کی جا سکتی ہے ، تاہم اس کی بندش کیلئے حکومت باقاعاعدہ طریقہ کار اختیار کرتی ہے جس کے مطابق وزارت داخلہ ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت کو موبائل سروس بند کرنے کی تحریری درخواست دیتی ہے، جبکہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اس کی سمری وزیر اعظم کو بھیجتی ہے اور پھر وزیر اعظم پاکستان کے حکم پر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو ہدایت جاری ہوتی ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے موجودہ دور میں عیدین کے موقع پر مذکورہ وزارتوں میں سروس بند کرنے کی سمریاں وزیر اعظم کو بھیجی تھیں تاہم انہوں نے اس کی اجازت نہیں دی تھی اور موبائل فون بند نہیں کئے گئے تھے۔