گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل ) لبرٹی کے علاقہ میں تیس سالہ نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آکر مقامی پلازہ کی چھت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ،پولیس نے لاش قبضہ میں لے کرپوسٹ ماٹم کے لئے مردہ خانہ جمع کر وادی۔تفصیلات کے مطابق غازی روڈ کا رہائشی زاہد محمود لبرٹی پلازہ میں قائم نجی کمپنی کا ملازم بتایا جاتا ہے گزشتہ کئی ماہ سے مالی حالات سے تنگی کی وجہ سے گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا آج دوپہر 12بجے کے قریب لبرٹی پلازہ کی چھت سے چھلانگ لگا دی اور پارکنگ میں گرنے سے شدید زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی زاہد محمود کو ہسپتال لیجانے کی کوشش کی مگر زاہد محمود پارکنگ میں ہی جان کی بازی ہار گیا ،پولیس نے مرحوم کی لاش کو میو ہسپتال کے مردہ خانے پوسٹ ماٹم کے لئے جمع کروادیا۔

مزید :

علاقائی -