موٹروے پولیس کایوم آزادی قومی جو ش و جذبے کیساتھ منانے کافیصلہ

موٹروے پولیس کایوم آزادی قومی جو ش و جذبے کیساتھ منانے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگارخصوصی)انسپکٹر جنرل، ذوالفقار احمد چیمہ کی خصوصی ہدایات پرنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے یوم آزادی قومی جو ش و جذبے کے ساتھ شایانِ شان طریقے سے منانے کافیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس ہیڈ کواٹرز میں انسپکٹر جنرل کی زیر صدارت یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی میٹنگ منعقد کی گئی ، جس میں موٹروے پولیس کے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی صاحبان نے شرکت کی ۔
انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس ، ذوالفقار احمد چیمہ کی ہدایات پر تمام زونز ، سیکٹر زاور بیٹس کے دفاتر کی عمارتوں پر سبز ہلالی پرچم لہرایا جائے گا اور موٹرویزاور ہائی ویز پر واقع تمام ٹول پلازوں اور سروس ایریا ز میں لگی LEDs پر قومی ترانے اور ملی نغمے چلائے جائیں گے، 10 اگست سے تمام ٹول پلازوں پر مسافروں میں سبز پرچمی جھنڈیاں اور جشنِ آزادی کے حوالے سے پیغامات پر مبنی خصوصی پمفلٹس تقسیم کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ 12 تا 14 اگست تک تمام سرکاری گاڑیوں بشمول پٹرولنگ موبائلز پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے اور تمام ڈی آئی جی صا حبان اپنے اپنے زون میں 14اگست کے دن جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی ریلیاں نکالیں گے۔

مزید :

علاقائی -