اسلام پورہ ،موٹرسائےکل سوار ڈاکوﺅں نے نوجوان کو لوٹ لیا

اسلام پورہ ،موٹرسائےکل سوار ڈاکوﺅں نے نوجوان کو لوٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)تھانہ اسلام پورہ کے علاقہ میں ڈاکوﺅں نے مین روڈ پرنوجوان کو لوٹ لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے حیلے بہانے کر کے شہری کو ٹرخا دیا۔شہری معید خان کے مطابق گزشتہ روز تھانہ اسلام پورہ کے علاقہ میں سنت نگر روڈ پر وہ نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جا رہا تھا کہ ہنڈا 125پر سوار دو مسلح ڈاکوﺅں نے اس کو سڑک کے درمیان روک لیا اور اس سے10 ہزار نقدی اور 35ہزار کا موبائل چھین کر موقع سے فرار ہو گئے۔جب وہ تھانہ میں اس حوالے سے مقدمہ درج کروانے گیا تو تھانہ کے پولیس اہلکاروں چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موقع پر جانے یا اس حوالے سے وائرلیس کے ذریعہ کوئی کارروائی کرنے کی بجائے ایک سادہ کاغذ پر واقعہ کی رپورٹ درج کر کے اس کو جانے کے لیے کہا اس کے پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ مقدمہ تب ہی درج کیا جائے گا جب وہ اپنے موبائل کی ملکیت کے حوالے سے موبائل کو اصل ڈبہ اور EMEIنمبر لے کر آئے گا۔اس نے مزید کہا کہ پولیس حکام سے اپیل ہے کہ اس حوالے سے اس کی داد رسی کی جائے اور مقدمہ درج کیا جائے اور چوروں کو گرفتار کیا جائے۔اس حوالے سے تھانہ اسلام پورہ میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پولیس اس حوالے سے کارروائی کر رہی ہے اور جلد ہی چوروں کو پکر لیا۔

مزید :

علاقائی -