شیراکوٹ پولیس پسندکی شادی کرنےوالے جوڑے کو تنگ کرنے لگی

شیراکوٹ پولیس پسندکی شادی کرنےوالے جوڑے کو تنگ کرنے لگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)تھانہ شیراکوٹ پولیس کی دیدہ دلیری،مرضی کی شادی کرنے والے جوڑے پر بے جا دباﺅ ڈالنا شروع کر دیا۔پولیس اہلکار میرے والد کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کر کے ہمیں تنگ کر رہے ہیں لڑکی کا الزام۔تفصیلات کے مطابق چوک مین بازار محلہ بابو شیرا کوٹ بند روڈ کے رہائشی 26سالہ یاسر عباس نے اپنے ہی علاقہ کی رہائشی 19سالہ ثناءمنیر سے 4اگست کو گھر والوں کی مرضی کے بغیر اسلام آباد جا کر شادی کر لی تھی ۔یاسر عباس اور اس کی بیوی ثناءیاسر کے مطابق شادی کے بعد جب وہ لاہور واپس آئے تو تھانہ شیرا کوٹ کے پولیس اہلکاروں نے انہیں تنگ کرنا شروع کر دیا یہاں تک کہ انہیں نکاح نامہ اور دیگر کاغذات فراہم کر دیئے گئے ہیں لیکن پولیس اہلکار ثناءکے والد کے ایماءپر روزانہ ان کے گھر کے چکر لگا رہے ہیں اور اسے والدین کے پاس واپس چلے جانے کے لیے دباﺅ ڈال رہے ہیں۔پولیس کے اعلی حکام سے اپیل ہے کہ اس حوالے سے ان کی مدد کی جائے تھانہ شیرا کوٹ میں رابطہ کیا گیا تو محرر نے بتاےاکہ اس حوالےسے پولےس کی جانب سے ان پر کوئی دباﺅ نہےں ڈالا جارہا۔

مزید :

علاقائی -