جشن آزادی کی تیاریاں جاری، مارکیٹوں میں جھنڈیوں کے خصوصی سٹال

جشن آزادی کی تیاریاں جاری، مارکیٹوں میں جھنڈیوں کے خصوصی سٹال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار)صو بائی دارالحکو مت میں جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیںاور اس سلسلہ میں گنپت روڈ سمیت دیگر مارکیٹو ں اور بازاروں میں جشن آ زادی کے حوالے سے اشیاءکی فروخت کے سٹالز سج گئے ہیں جہا ں پر قومی پر چم ،بیج ، سٹیکرز ، جھنڈیاں، لائیٹنگ والے بیجز ، ٹی شر ٹ ، قومی پر چم سے تیارکردہ ٹو پیاں اور مختلف اشیاءشا مل ہیں تاہم قیمتیں گزشتہ سال کی نسبت20سے 30فیصد مہنگی ہیں اس کے باو جو د شہری بڑی تعداد میںجشن آزادی بھر پور طریقہ سے منا نے کے لیے اشیاءکی خریداری کر رہے ہیں شہریو ں کا کہنا ہے کہ یو م آزادی بھر پور طریقہ سے منا ئیں گے تاہم ملک میں سیا سی صورتحال ابتر ہو نے سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں انھو ں نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت یو م آزادی کی اشیاءمہنگی ہوئی ہیں ۔