ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات جاری

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے زیرِ اہتمام ماہِ آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری، مرکزی دفتر واقع شاہین کمپلیکس پر 60 فٹ طویل قومی پرچم آویزاں کر دیا گیااس سلسلے میں باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ قومی پرچم آویزاں کرنے کی تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر خالدمجید ، چیف فنانشل آفیسر رانا عارف، جنرل منیجر ہیومن ریسورس اینڈ ایڈمنسٹریشن شاہد فاروق، کمپنی سیکریٹری مظفر اسلام، جنرل منیجر پروکیورمنٹ کرنل طاہر مقبول، سینئر منیجر آپریشنز سہیل انور ملک، سینئر منیجر پلاننگ آصف اقبال، منیجر کمیونی کیشن جمیل خاور دیگر منیجرز، اسسٹنٹ منیجرز اور افسران نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر ایم ڈی خالد مجید نے کہا کہ ادارہ کی طرف سے ماہِ آزادی کو قومی وقار و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے بھر پور تیاریاں کی جا رہی ہیں ہم نے مرکزی دفتر پر 60 فٹ طویل قومی پرچم لگانے کے علاوہ ذیلی دفاتر کو بھی قومی پرچموں سے سجایا ہے جبکہ اتوار کو واہگہ بارڈر پر فلیگ مارچ کیا جائے گا جس میں شہریوں کے علاوہ مسیحی ملازمین بھی بڑی تعداد میں حصہ لیں گے ۔