پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کا گرانفروشوں کے خلافکریک ڈاؤن جاری

پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کا گرانفروشوں کے خلافکریک ڈاؤن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ آج پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے604دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے 62 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 47,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔01 شخص کے خلاف مقدمہ درج کرواکے اُسے گرفتار کروادیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔