ریس کورس سے آزادی واک نکالی گئی، اراکین اسمبلی کی شرکت

ریس کورس سے آزادی واک نکالی گئی، اراکین اسمبلی کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و کلچر رانا محمد ارشد نے پاکستان کی آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں منعقد آزادی واک کی قیادت کی یہ واک ریس کورس پارک سے شروع ہوئی ،واک میں ممبران صوبائی اسمبلی، خواجہ عمران نذیر ، چوہدری شہباز، لیبر ونگ کے صدر شہزاد انور ودیگر حافظ ابرار اور شہزاد خان نے بھی شرکت کی آزادی واک سے پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر ملک میں انارکی اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں مگر پاکستان کے عوام ان کے مذموم عزائم ناکام بنا دےں گے طاہر القادری نا تو سیاست دان ہے اور ناہی جمہوری و سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتے ہیں بیرونی طاقتوں کی آشیرباد اور مالی معاونت سے ان ہی کے ایجنڈے کو پروان چڑھا کر ملک کو پستی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے محب وطن عوام اپنے اتحاد اور یکجہتی سے اس سازش کو ناکام بنادیں گے کیونکہ پاکستان کے 18کروڑ عوام خودار اور باعزت قوم کے فرد ہیں طاہر القادری نے پاکستان کے لوگوں کو مغرب کے جانوروں سے بدتر قرار دے کر ہر پاکستانی کی توہین کی ہے جس سے مولانا طاہر القادری کے عزائم اب کھل کر سامنے آگئے ہیں ”بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے “اور عوام پر واضع ہوگیاہے کہ مولانا طاہر القادری پاکستان میں انارکی پھیلا کر ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ماہ اگست کو آزادی کی تقریبات کے حوالے سے منسوب کیاہواہے اور یہ تقریبات صوبہ بھر میں جاری ہیں۔