قوم 14اگست کو بھرپور طریقے سے آزادی کا جشن منائے گی،زعیم قادری

قوم 14اگست کو بھرپور طریقے سے آزادی کا جشن منائے گی،زعیم قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پاکستان رپورٹ) حلقہ پی پی154 سے مسلم لیگ ن کے منتخب شدہ ایم پی اے سید زعیم قادری نے کہا ہے کہ چودہ اگست کو پاکستانی قوم بھرپور طریقے سے یوم آزادی منا ئے گی اور انقلاب اور آزادی مارچ کے سپنے دیکھنے والوں کے خواب چکنا چور کر دے گی ، وہ گزشتہ روزمسلم لیگ( ن )کے دفتر صادق چوک گرین ٹاؤن میں لیگی کارکنوں کی یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب کے شرکاء سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر لیگی رہنما فیصل مجیب شامی امیدوار برائے چیئرمینیو سی 231 ایوب چوہدری ، چوہدری بشیر ،غلام نبی طور،میاں سلیم،حفیظ،اجمل ہاشمی، گلستان حبیب اللہ بھٹی سمیت متعدد رہنما موجود تھے ، اس موقع پر لیگی ایم پی اے زعیم قادری نے کارکنوں میں قومی پرچم بھی تقسیم کئے ، ایم پی اے زعیم قادری نے بتایا کہ 13 اگست کی شام کو حلقہ پی پی154 میں لاکھوں لیگی کارکن زعیم قادری کی قیادت میں جشن آزادی ریلی بھی نکالیں گے تاہم قبل ازیں حلقہ پی پی154کے تنظیمی اراکین کے اجلاس میں ایم پی سمیت دیگر عہدیداروں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پی پی154 میں عوامی بھلائی کے لئے بہت سی تجاویز بھی پیش کی گئیں ، تاہم اجلاس کے بعد ایم پی اے زعیم قادری اہلیان علاقہ کی شکایات سنتے اور انھیں دور کرنے کے احکامات بھی جاری کرتے رہے