قوم پارلیمنٹ کا تحفظ کرتے ہوئے جمہوری نظام مضبوط کرے،احمد سعید

قوم پارلیمنٹ کا تحفظ کرتے ہوئے جمہوری نظام مضبوط کرے،احمد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائند ہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ اور جمہوریت کے ساتھ ہے پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتی ہے، حکمران ناقص اقدامات کی وجہ سے حالات خراب کر رہے ہیں حکومت کا فرض ہے کہ وہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کرے حکومت ہوش مندی کا مظاہرہ کرے، وقت تقاضا کررہا ہے کہ ہر قسم کی محاظ آرائی سے اجتناب کیا جائے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈروں نے جمہوریت کی خاطر جیلیں کاٹیں اور پیپلز پارٹی کی قیادت شہید ہوئی اگر کسی نے بھی جمہوریت کیخلاف قدم اٹھایا تو اس کا نام آمروں کی فہرست میں تصور کیا جائیگا۔
 انہوں نے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ کی بالادستی کا ہر صورت تحفظ کرتے ہوئے ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط کرنا چاہیے غیر جمہوری روایات سے ہٹ کر کام کر نے والے تاریخ میں مٹ جائینگے، ہم جمہوریت اور پارلیمنٹ کو تحفظ دیناچاہتے ہیں پیپلز پارٹی کسی غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔