مسلم لیگ(ن) ناکامیوں کی داستان بن گئی ہے،عابد صدیقی

مسلم لیگ(ن) ناکامیوں کی داستان بن گئی ہے،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے ڈاکٹروں کی تنخواہ 20ہزار روپے ماہوار بڑھا کر 42روپے ماہوار کردی ،ان کے دیرینہ مسائل حل کئے جبکہ پنجاب حکومت نے ڈاکٹروں پر لاٹھیاں برسائیں ،مسلم لیگ(ن) ناکامیوں کی داستان بن چکی ہے
۔انہیں گرفتا ر کیا ،پیپلزپارٹی نے غرباء کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پرو گرام کا آغاز کیا جبکہ پنجاب حکومت فوڈ سٹیمپ سکیم بند کردی،حکومت سندھ نے غریبوں کی فلاح و بہود کے لئے کئی منصوبے شروع کئے جبکہ پنجاب حکومت نے تو سستی روٹی سکیم بند کردی،حکومت سندھ نے صحت کے بجٹ میں چار سوارب روپے کا اضافہ کیا جبکہ پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں سے بنیادی سہولتیں بھی واپس لے لی گئیں،پنجاب حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے یہ ہی وجہ ہے کہ یہ ضمنی انتخاب سے فرار اختیارکررہی ہے(ن) لیگ بری طرح ناکام ہوچکی ہے ،یہ جماعت ایک صوبہ نہیں چلا سکی(ن) لیگ کی اصلیت ایک سال میں ہی عوام کے سامنے آگئی ہے ،یہ جماعت ناکامیوں کی داستان بن چکی ہے