تحریک صراط مستقیم کی اپیل پر فلسطین کی حمایت میں ملک گیر یوم احتجاج
لاہور(پ ر)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی اپیل پرفلسطینیوں کی حمایت میں ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا جبکہ جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں اسرائیل کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کی گئیں اور فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دُعائیں مانگی گئیں۔جمعۃ لمبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی بربادی کے بغیر پائیدار اَمن ممکن نہیں اسرائیل جنگی مجرم ہے اسے عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے فلسطینیوں کا اربوں روپے کا نقصان پورا کیاجائے اور اسرائیل کے صدر وزیر اعظم اور فوج کے کمانڈروں کو فلسطینیوں کے شہداء کے بدلے میں سزائے موت دی جائے تمام مسلم ممالک کی افواج پر مشتمل ایک لشکر تیار کیا جا ئے جو بیت المقدس کی آزادی کا مشن پورا کرے۔ فلسطینوں پر برسنے والے بارود میں بے حِس عرب حکمران اسرائیل کے ساتھ جُرم میں برابر کے شریک ہیں 29دنوں تک فلسطینیوں کے تڑپتے لاشے شاہ عبدا للہ اور دیگر عرب شہزادوں کو خواب غفلت سے بیدا رنہیں کرسکے مسلمانوں کا خون بہانے والی جہادی تنظیمیں اسرائیل کے خلاف اپنے صلاحیتیں پیش نہیں کر سکی۔