فلسطینی معاملے پر اقوام متحدہ کاکردار شرمناک ہے،مولانا عزیز الرحمن

فلسطینی معاملے پر اقوام متحدہ کاکردار شرمناک ہے،مولانا عزیز الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( سٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے رہنماو¿ں مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا سید ضیاءالحسن،مولانا عبد النعیم،مولانا خالد محمود ،مولانا قاری عبدالعزیز،مولانامحبوب الحسن طاہرنے خطبات جمعہ میں احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی معاملے میں اقوام متحدہ کا کردار انتہائی شرمناک ہے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے مسلم حکمرانوں کے لیے چیلینج ہیں تشددا ور ظلم کے باوجودمظلوم فلسطینیوں کو دبایا نہیں جا سکتا۔ گوجرانوالہ میں قادےانیوں کی طرف سے بیت اللہ کی توہین کے واقعہ کے مجرموں کو اگربروقت گرفتا ر کیا جاتا تو حالات خراب نہ ہوتے حکومت قادےانی شرانگیزی کانوٹس لیتے ہوئے اسلامی شعائر کی توہین کرنے والے کو قانون کے مطابق سزا دے علماءنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی کابینہ کی سینئروزیر سعیدہ وارثی کا استعفٰیٰ اسرائیل کی حمایت کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے اسلامی ممالک کے حکمران سعیدہ وارثی کے استعفے سے نصیحت حاصل کریںسعیدہ وارثی نے مستعفی ہو کر مسلمانان عالم کاسرفخر سے بلندکر دیا،اس دلیرانہ فیصلے پرہم ان کو داد تحسین پیش کرتے ہیںاو،آئی ،سی کی خاموشی افسوسناک ہے،مسلم حکمران اسرائیل کو دوٹوک الفاظ میں جواب دیں انہوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملہ کھلم کھلا دہشت گردی ہے،عالمی برادری نہتے فلسطینیوں پرظلم و زیادتی اور معصوم جانوں کے قتل عام پرصدائے احتجاج بلند کرے
 اور اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے۔علماءکرام نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں کی خاموشی کے باعث آج مسلمان پوری دنےا میں ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔۔علماءکرام نے اس بات پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا فلسطین پر ظلم کرنے پرانسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔