سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا ری پلے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،فرخ مون

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا ری پلے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،فرخ مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہورکے سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ پہلے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کہتی تھی کہ انہیں پی ٹی آئی کے آزادی مارچ سے کوئی خطرہ نہیںہے توپھرپورے ملک میںرکاوٹیں،پٹرول کی بندش،موبائل سروس جام اور ٹرانسپورٹروں کوکس خوف کیوجہ سے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے ؟ ان خیالات کا اظہارفرخ جاوید مون نے آزادی مارچ کے حوالے سے گارڈن ٹاو¿ن میں کارکنوں سے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ لاہور شہر میں ینٹینرلگاکرتمام راستے بند کردیئے گئے ہیں۔اورہمیں پرامن جمہوری حق سے زبردستی روکا جاریا ہے فرخ جاوید مون کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ گولی ، لاٹھی ،کینٹنرکی سیاست کی ہے حکمرانوں کوبتادینا چاہتے ہیں کہ اگرکسی نے ہمارے چیئرمین عمران خان کونظربند کرنے یا ان کی گرفتاری کا خواب بھی دیکھا توپھرپورے ملک میں دمادم مست قلندرہوگا جس کی تمام ترذمہ داری جعلی مینڈیٹ والی حکومت پرہوگی ہمارے 10ہزارکارکن عمران خان کی رہائش گاہ کے باہرپہرہ لگاکراپنے قائد کی حفاظت کرینگے اورکسی کوبھی سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کا ری پلے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔