آزادی مارچ روکنے والوں کے عزائم خاک میں مل جائیں گے،سعدیہ سہیل

آزادی مارچ روکنے والوں کے عزائم خاک میں مل جائیں گے،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ آزادی مارچ کو روکنے والوں کے عزائم خاک میں مل جائیں گے 14 اگست کو ہر حال میں آزادی مارچ ہوگا
۔ لاکھوں کی تعداد میں عوام اسلام آباد میں ہوں گے اور جعلی مینڈیٹ والی حکومت اقتدار سے فارغ ہو جائے گی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں اور تشدد پارٹی کارکنوں کا راستہ نہیں روک سکتی، عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن حکمران پولیس کے ذریعے موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کر کے عوام کو عدم تحفظ کا شکار کر رہے ہیں جس کا خمیازہ حکمرانوں کو بھگتنا پڑے گا انہوں نے کہا اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال مسلم لیگ( ن) کی قیادت کا وطیرہ رہا ہے جس کی وجہ سے انہیں ملک سے فرار ہونا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ حکمران ہٹ دھرمی کر رہے ہیں ورنہ ان کے پاس حکومت کرنا کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔