ہوپ پنجاب کے الیکشن 27اگست کو ہوں گے، الحاج شیخ اختر محمود

ہوپ پنجاب کے الیکشن 27اگست کو ہوں گے، الحاج شیخ اختر محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(انٹرویو،میاں اشفاق انجم،تصاویر،ایوب بشیر) ہوپ پنجاب کے الیکشن 27اگست کو ہوں گے، چےئرمین الیکشن کمیٹی پنجاب الحاج شیخ اختر محمود نے ہوپ پنجاب کے الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا،13 اگست تک مفت کاغذات حاصل کیے جا سکتے ہیں،روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹرویومیں شیخ اختر محمود نے کہا پنجاب گیٹ وے کے لیے 6ایگزیکٹو ممبران کا چناوُ ہو گا16اگست تک کاغذات جمع ہونگے17اگست کو سکیورٹنی،اعتراضات ہو سکیں گے 18اگست کو کاغذات واپس لیے جا سکتے ہیں،27 اگست کو لاہور حاجی کیمپ میں پولنگ ہو گی ،ایک کمپنی جو رجسٹرڈ ہے ایک ووٹ ہو گا،چیف ایگزیکٹو یا ڈائریکٹرووٹ ڈال سکتا ہے،الحاج شیخ اختر محمود نے بتایاڈی جی ٹی او کے قوائد کے مطابق الیکشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے تمام معاملات شفاف اندازمیں ہوں گے کوئی بھی ممبر حصہ لے سکتا ہے بیلٹ پیپر پر امیدوار کی تصویر اور نام پرنٹ ہو گا،دھاندلی کا خدشہ نہیں ہے تمام ممبران ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں 6ممبران کا انتخاب ہو گا اگلے مرحلے میں پنجاب کے ذمہ داران کا چناوُ کریں گے کاغذات میرے دفتر سے صبح9بجے سے شام6بجے تک حاصل کیے جا سکتے ہیں،شفاف غیر جانبدارانہ الیکشن کے لیے موثر اقدامات کریں گے ممبران تعاون فرمائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -