لاہوریوں نے دوسرے شہروں میںروانگی کے پروگرام ملتوی کردئیے

لاہوریوں نے دوسرے شہروں میںروانگی کے پروگرام ملتوی کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی +سٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القا دری کی جانب سے 10اگست کو یوم شہداءمنانے اور پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے 14اگست جشن آزادی کے موقع پر اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کے اعلانات کے بعد عوام الناس نے کسی بھی مشکلات سے بچنے کیلئے 10سے 14اگست کے دوران دوسرے شہروں کو فیملیز کے ساتھ روانگی اور عزیز و اوقارب کے شادی بیاہ کے طے شدہ پروگرام ملتوی کرو ادئیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے پروگراموں کی وجہ سے حکومت کی جانب سے تمام اہم شاہراہوں پر کنٹینرز کھڑے کرکے سڑکوں کو بند کرنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کی وجہ سے لاہور سے باہر دوسرے شہروں کو روانگی کے طے شدہ پروگرام ملتوی کر دئیے ہیں ا و ر عزیز و اوقارب سے کہا ہے کہ وہ ان دنوں میں رکھے گئے اپنے طے شدہ شادی کے پروگرواموں کو ملتوی کردیں ۔
پروگرام ملتوی

مزید :

صفحہ آخر -