آزادی مارچ پرانتظامات کےلئے اسلام آباد پولیس کو 5 کروڑ 40 لاکھ کی گرانٹ جاری

آزادی مارچ پرانتظامات کےلئے اسلام آباد پولیس کو 5 کروڑ 40 لاکھ کی گرانٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آبا د ( آئی این پی ) وزارت داخلہ نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ کےلئے اسلام آباد پولیس کو 5 کروڑ 40 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کردی ، یہ رقم اسلام آباد کے داخلی اور خارجی کو بندکرنے کےلئے کرائے پر کنٹینرز حاصل کرنے ، پولیس کے کھانے ، ٹرانسپورٹ ، آنسو گیس کے شیل اور دیگر ساز و سامان کی خریداری کےلئے استعمال ہوگی ، آزادی مارچ کے دوران اسلام آباد پولیس کی معاونت کےلئے پنجاب سے 4 ہزار جبکہ آزاد کشمیر سے 1 ہزار پولیس اہلکار (آج) ہفتہ کو اسلام آباد پہنچ جائیں گے ، ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے موقع پر اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے کےلئے مجموعی طور پر 12 ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اسلام آباد کو سیل کرنے کےلئے کنٹینر لگائے جائیں گے ، پولیس کے کھانے ،ٹرانسپورٹ ، آنسو گیس کے شیل اور دیگر ساز و سامان سمیت کنٹینرز کی تنصیب پر آنے والے اخراجات کےلئے وزارت داخلہ نے 5 کروڑ 40 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کردی ۔
گرانٹ جاری

مزید :

صفحہ آخر -