رانا مشہود کے بھائی نے الزامات عائد کرنے پر طاہر القادری کو لیگل نوٹس بھجوا دیا

رانا مشہود کے بھائی نے الزامات عائد کرنے پر طاہر القادری کو لیگل نوٹس بھجوا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )صوبائی وزیر قانون رانا مشہود کے بھائی رانا اسد نے الزامات عائد کرنے پرعوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کو لیگل نوٹس بھجوا دیا۔ رانا اسد کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ طاہر القادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مجھ پرکسی ثبوت کے بغیر الزامات عائد کئے اور میری اور میرے خاندان کی کردار کشی کی۔میں کبھی بھی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کا قانونی مشیر نہیں رہا اور نہ ہی کسی بھی حکومت ادارے سے بطور قانونی مشیر کے طور پر دس لاکھ ماہانہ فیس وصول کی۔قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میں صرف ٹی ڈی سی پی کے مشیر کے طور پر کام کر رہا ہوں اور میرا ماہانہ مشاہرہ چالیس ہزار روپے مقرر ہے۔قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر طاہر القادری نے پریس کانفرنس کر کے مجھ پر لگائے گئے الزامات واپس نہ لئے اور معافی نہ مانگی تو قانونی چارہ جوئی اورایک ارب روپے کے ہرجانے کے لئے عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔
رانا مشہود
 

مزید :

صفحہ آخر -