ایچی سن بورڈ آف گورنرز کے ممبران کی تعیناتی و طریقہ کار کیلئے دائر درخواست پر نوٹس جاری

ایچی سن بورڈ آف گورنرز کے ممبران کی تعیناتی و طریقہ کار کیلئے دائر درخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ نے ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کے ممبرز کی تعیناتی کےلئے طریقہِ کارسمیت دیگر معلومات کے حصول کے لیے دائر درخواست پر ممبرانِ بورڈ آف گورنرز ایچی سن کالج سمیت دیگر مدعا علیہان کو نوٹس جاری کرتے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی ہے جبکہ اس درخواست کو آئندہ ہفتے کسی بھی دستیاب بینچ کے پاس لگانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ عمر سیف ممبر بورڈ آف گورنرز کا سیاسی ایجنڈا ہے اُنہیں اور اکثریت ممبرانِ بورڈ آف گورنرز کو سیاسی بنیادوں پر تعینات کیا گیا لہذا عدالت بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کےلئے ترتیب کی گئی لسٹیں اُن کا تعلق اور شفافیت کےلئے طریقہِ کار اور بورڈ کے منٹس آف میٹنگ آئین کے آرٹیکل 19-A کے تحت طلب کرے۔
نوٹس جاری

مزید :

صفحہ آخر -