منہاج القرآن کے وکلا کی مقامی ٹی وی کے رپورٹر سے تلخ کلامی

منہاج القرآن کے وکلا کی مقامی ٹی وی کے رپورٹر سے تلخ کلامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )ماڈل ٹاﺅن کے ارد گرد کنٹینرز کیخلاف درخواست کی سماعت کے بعد عدالتی کارروائی کی لائیو رپورٹنگ کرنے پر منہاج القرآن کے وکلا کی مقامی ٹی وی کے رپورٹر سے بدتمیزی اور تلخ کلامی کی اورانہیں سنگین نتئائج کی دھمکیاں دیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے ماڈل ٹاﺅن کے ارد گرکنٹینرز لگانے کیخلاف درخواست کی دوسری مرتبہ سماعت مکمل کی تو مقامی ٹی وی کے رپورٹر میاں داﺅد لائیو ناظرین کو آگاہ کر رہے تھے کہ پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا ہے کہ منہاج القرآن کے اندر کارکنوں کو اسلحہ چلانے کی تربیت دی جا رہی، جسے سن کر قریب سے گزرنے والے سردار غضنفر ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلا کے گروہ نے رپورٹر پر حملہ کر دیا اور براہ راست نشریات کے دوران ہی رپورٹر پر الزام لگانا شروع کر دیا کہ اس نے پنجاب حکومت سے رشوت لی ہے اس لئے غلط انداز میں رپورٹنگ کر رہا ہے، عدالتی رپورٹنگ کرنے والے سینئر صحافیوں نے منہاج القرآن کے وکلا کی اس جارحیت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کے وکلا اور کارکن نفسیاتی طور پر بیمار ہو چکے ہیں۔
تلخ کلامی

مزید :

صفحہ آخر -