میٹرک کے ناقص رزلٹ دینے والی کمپنی کو دوبارہ ٹھیکہ دینے پر لاہور بورڈ کے چئیرمین طلب

میٹرک کے ناقص رزلٹ دینے والی کمپنی کو دوبارہ ٹھیکہ دینے پر لاہور بورڈ کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے میٹرک کے رزلٹ کی تیاری میں مبینہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنی کو دوبارہ کنٹریکٹ دینے کے خلاف دائر درخواست پر لاہور بورڈ کے چئیرمین کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار اسلم گجر نے موقف اختیار کیا کہ چئیرمین لاہور بورڈ نے گذشتہ دو سالوں میں میٹرک کا ناقص رزلٹ تیار کرنے والی من پسند کمپنی کودوبارہ ٹھیکہ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ اسی کمپنی کی ناقص کارکردگی کی بناءپر سال 2011,2012میں میٹرک کا رزلٹ بروقت جاری نہیں کیا جا سکاتھا جس سے طالبعلموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جس پر عدالت نے میٹرک کے رزلٹ کی تیاری میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنی کو دوبارہ کنٹریکٹ دینے کے خلاف دائر درخواست پر لاہور بورڈ کے چئیرمین کو ریکارڈ سمیت 11 اگست کو طلب کر لیا۔
 چئیرمین طلب

مزید :

صفحہ آخر -