بدترین لوڈشیڈنگ جاری کئی فیکٹریوں کی ایک شفٹ بند ، ہزاروں افراد بے روز گار ہو گئے

بدترین لوڈشیڈنگ جاری کئی فیکٹریوں کی ایک شفٹ بند ، ہزاروں افراد بے روز گار ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                  لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں گزشتہ روز بھی بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس میں 18گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ مزید کئی انڈسٹریز نے بھی اپنی ایک شفٹ بند کر دی جس سے مزید ہزاروں افراد بے روز گار ہو گئے ۔ ڈیموں سے پانی کے اخراج میں کمی کے باعث ہائیڈل کی پیداوار مزید کم ہو گئی۔ گزشتہ روز شہروں میں12 سے 16 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں18 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی۔ مرمت کے نام پر بھی تقریبا متعدد سب ڈویژنوں میں کئی فیڈر چھ سے اٹھ گھنٹے تک کے لئے بند رکھے گئے ۔ شام کے وقت لوڈ بڑھنے پر سسٹم کو بچانے کے لئے درجنوں فیڈر بند کر دیئے گئے ۔ بار بار لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے اکثر علاقوں میں بار بار لوڈ شیڈنگ سے پانی کی بھی قلت ہو گئی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 19740 میگا واٹ جبکہ پیداوار 12030 میگا وا ٹ رہی طلب و رسد میں 7710 میگا واٹ کا فرق رہا ۔
 لوڈ شیڈنگ

مزید :

صفحہ آخر -