قومی سلامتی کانفرنس حکمرانوں کی اپنی سلامتی کیلئے بلائی گئی ہے،شجاعت

قومی سلامتی کانفرنس حکمرانوں کی اپنی سلامتی کیلئے بلائی گئی ہے،شجاعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ق) کے صدر و سینیٹرچوہدری شجاعت حسین نے قومی سلامتی کانفرنس کو حکمرانوں کی اپنی سلامتی کی کانفرنس قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اپنی سلامتی کو قومی سلامتی کے ساتھ نہ جوڑیں۔ جمعہ کے روز وفاقی حکومت کی طرف سے قومی سلامتی کانفرنس طلب کیے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک بھی محفوظ ہے اور قومی سلامتی کو بھی کوئی خطرہ درپیش نہیں ہے ‘ ایسے حالات میں قومی سلامتی کانفرنس طلب کرنے کی کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آرہی ہے ۔ مسلم لیگ ق کے صدر کا کہنا ہے کہ قوم حکمرانوں کے خلاف باہر نکل رہی ہے‘ حکمران قومی سلامتی کو اپنی سلامتی کے ساتھ نہ جوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کانفرنس کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ، ملے گا تو ایجنڈا دیکھ کر شرکت کا فیصلہ کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -