بزنس مین نے اپنے لئے چار کلو سے زائد سونے کی شرٹ تیار کروا لی

بزنس مین نے اپنے لئے چار کلو سے زائد سونے کی شرٹ تیار کروا لی
بزنس مین نے اپنے لئے چار کلو سے زائد سونے کی شرٹ تیار کروا لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیودہلی (نیوز ڈیسک) بھارت کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے لیکن اسی ملک کے ایک انتہائی مالدار بزنس مین نے اپنے لئے چار کلو سے زائد سونے کی شرٹ تیار کروائی ہے جس کی مالیت دو کروڑ روپے سے بھی زیادہ ہے۔ پنکج پاریکھ نامی شخص کئی ٹیکسٹائل فیکٹریوں کا ملک ہے اور اس کا شمار بھارت کے امیر ترین لوگوں میں ہوتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنی 45 ویں سالگرہ شایانِ شان طریقے سے منانا چاہ رہا تھا جس کیلئے اس نے فیصلہ کیا کہ وہ خالص سونے کی شرٹ پہنے گا۔ پنکج نے اپنا خواب پورا کرنے کیلئے واقعی یہ شرٹ تیار کرلی ہے اور اسے پہن کو وہ اپنے شہر کی گلیوں میں گھومتا بھی ہے تاکہ ساری دنیا دیکھ لے کہ وہ کس قدر دولتمند ہے۔ سونے کی شرٹ پہن کو چہل قدمی کرتے ہوئے وہ اپنے ساتھ نصف درجن گارڈ بھی لے کر جاتا ہے۔ پنکج نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ سونے کی شرٹ اور زیورات کی وجہ سے نہ صرف خواتین اسے پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتی ہیں بلکہ مرد بھی رشک بھری نظروں سے دیکھتے ہیں۔ شرٹ پر سونے کے سات بٹن بھی لگائے گئے ہیں اور اسے ممبئی کے شانتی جیولرز کی ایک ٹیم نے دو ماہ میں تیار کیا ہے۔ اسمیں استعمال ہونے والا سونا 18 سے 22 قیراط کا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -