جانوروں کو حنوط کرنے سے پہلے ان کا گوشت کھانے والی لڑکی

جانوروں کو حنوط کرنے سے پہلے ان کا گوشت کھانے والی لڑکی
جانوروں کو حنوط کرنے سے پہلے ان کا گوشت کھانے والی لڑکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برمنگھم (نیوز ڈیسک) بھس بھرے جانوروں کا کاروبار تو ساری دنیا میں ہوتا ہے لیکن ایک برطانوی نوجوان خاتون اس لحاظ سے انتہائی منفرد ہے کہ وہ جانوروں میں بھس بھرنے سے پہلے ان کا گوشت نکال کر کھا جاتی ہے چاہے وہ ہرن ہوں، چاہے کتے، چاہے بلیاں اور چاہے چوہے۔ بائیس سالہ ایلی کے کو لگ بہت تنقید اور نفرت کا نشانہ بناتے ہیں لیکن اس کا کہنا ہے کہ وہ ان جانوروں کاگوشت اس لئے کھالیتی ہے تاکہ یہ ضائع نہ ہو۔ ایلی ان جانوروں میں بھس بھرتی ہے جو سڑکوں پر گاڑیوں کے نیچے آکر ہلاک ہوجاتے ہیں پاکستان اپنے مرنے والے جانور اس کے حوالے کردیتے ہیں۔ وہ جن جانوروں میں بھس بھرتی ہے ان میں گلہریاں، خرگوش، کبوتر، ہرن، کتے، بلیاں اور سانپ شامل ہیں اور ان سب جانوروں کا گوشت بھی وہ کھاتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ جانوروں کو نئی زندگی دے دیتی ہے اور ان کو اپنے گھروں میں رکھنے والی شائقین کو بیچتی ہے۔ اس کے تیار کئے ہوئے بھس بھرے کتے کی قیمت تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے، بلی کی قیمت تقریباً ایک لاکھ روپے اور گلہری کی قیمت تقریباً 30000 روپے ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -