پارلیمنٹ ہاﺅس کے سبزہ زار میں آزادی پریڈکےلئے مسلح افواج کے دستوں کی ریہرسل

پارلیمنٹ ہاﺅس کے سبزہ زار میں آزادی پریڈکےلئے مسلح افواج کے دستوں کی ریہرسل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( آئی این پی ) 14 اگست کوپارلیمنٹ ہاﺅس کے سبزہ زار میں آزادی پریڈکےلئے مسلح افواج کے دستوں نے ریہرسل شروع کردی ، ریڈ زون کی سیکیورٹی (کل) اتوار سے پا ک فوج کے سپرد کردی جائے گی ، اسلام آباد کی فضائی نگرانی بھی جائے گی ، 13اگست کی صبح ریڈ زون سیل کرتے ہوئے اس کسی قسم کے داخلے پر پابندی عائد کردی جائے گی ، ریڈ زون میں جیمرز لگائے جائیں گے ، یوم آزادی کی تقریب میں 2 ہزار اہم شخصیات شریک ہوں گی ، مارگلہ کی پہاڑیوں پر شارپ شوٹر تعینات کردیئے گئے ہیں ۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر پارلیمنٹ ہاﺅس کے احاطہ میں ہونے والی آزادی پریڈ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ، 10 اگست سے ریڈ زون کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد کی جائے گی اور اسلام آباد کی فضائی نگرانی شروع کردی جائے گی ، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 13 اگست سے ریڈ زون کو مکمل طور پر بند کرکے جیمرز لگا دیئے جائیں گے ، تمام اہم عمارتوں کی سیکیورٹی بھی فوج کے سپرد ہوگی ، 13 اگست کی رات 9 بجے سے 12 بجے کے دوران سلامی کی تقریب ہوگی جس میں 2 ہزار اہم شخصیات شریک ہوں گی جن میں غیر ملکی سفارتکار ، مسلح افواج کے سربراہان ، وفاقی کابینہ کے ارکان اور ارکان پارلیمنٹ شامل ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -