کراچی ،فائرنگ سے تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر سمیت 2افراد جاں بحق

کراچی ،فائرنگ سے تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر سمیت 2افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                        کراچی(آئی این پی ) کراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ کر کے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا۔گارڈن میں ٹریفک پولیس چوکی کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو شدید زخمی کردیا۔زخمی افراد کو سول ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ دونوں راستے میں ہی دم توڑ گئے، فائرنگ کی اطلاع کے بعد مشتعل افراد سول ہسپتال پہنچے اور احتجاج بھی کیا، مرنے والوں میں سے ایک شخص کی شناخت توفیق ہوتی کے نام سے ہوئی ہے، میڈیا کو آرڈینیٹر پاکستان تحریک انصاف جمال صدیقی کے مطابق توفیق ہوتی پی ٹی آئی ضلع ساوتھ کے سابق صدر تھے

مزید :

صفحہ اول -