پنجاب سمیت ملک کے کئی شہروں میں پٹرول کی قلت پیدا ہوگئی ، زیادہ تر پمپس بند ہوگئے

پنجاب سمیت ملک کے کئی شہروں میں پٹرول کی قلت پیدا ہوگئی ، زیادہ تر پمپس بند ...
پنجاب سمیت ملک کے کئی شہروں میں پٹرول کی قلت پیدا ہوگئی ، زیادہ تر پمپس بند ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب سمیت ملک کے کئی شہروں میں پٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی اور پٹرول پمپوں پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، پٹرولیم ڈیلرایسویشن کا کہنا ہے کہ غیریقینی صورت حال کے باعث پٹرول کی کھپت بڑھ گئی ہے،پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی بند ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، دوسری جانب پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پٹرول کی سپلائی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت ، لاہور اور دیگر اہم شہروں میں پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں،صوبائی دارلحکومت کے بیشتر پٹرول پمپس بند ہو چکے ہیں اور پٹرول نہ ہونے کے باعث کئی گاڑیاں راستے میں ہی بند ہو گئیں جس سے شہریوں کو دوہری اذیت کا سامنا رہا، کئی شہریوں کولمبی قطار کے بعد بھی پٹرول نہ مل سکا۔ شہر کے اکثر پٹرول پمپس کے پاس تیل کا ذخیرہ ختم ہوچکا ہے اور امن واما ن کی غیر یقینی صورتحال کے باعث پٹرول اور ڈیزل کی طلب بھی بڑھ گئی ہے۔ دوسری جانب پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ غیریقینی صورت حال کے باعث پٹرول کی کھپت بڑھ گئی ہے،کل تک صورت حال بہترہوجائےگی۔