حیدر آباد میں پٹرول اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت

حیدر آباد میں پٹرول اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت
حیدر آباد میں پٹرول اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے حیدرآباد کے نزدیک پیٹرول اورگیس کے بڑے ذخائر دریافت کرلئے۔مذکورہ کمپنی نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے نزدیک پسافی کے کنوﺅں سے تیل اورگیس کے نئے ذخائر برآمد ہوئے ہیں جن سے 3ہزار 460 بیرل یومیہ تیل اورایک کروڑ 41لاکھ 50ہزار مکعب فٹ یومیہ گیس ملے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان پیٹرولیم نے بھی سانگھڑ میں 10کروڑ 20لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان ذخائر سے تقریباً 10سے 12کروڑ روپے اورتقریباً 10سے 12لاکھ امریکی ڈالرز کا تیل وگیس فراہم ہوگی۔

مزید :

قومی -